رسائی کے لنکس

نکسلیوں نے بہار کے گاؤں میں دو لوگوں کے سرقلم کردیے

  • پرویز حفیظ

نکسلیوں نے بہار کے گاؤں میں دو لوگوں کے سرقلم کردیے

نکسلیوں نے بہار کے گاؤں میں دو لوگوں کے سرقلم کردیے

سرکاری ذرائع کےمطابق، یہ وحشیانہ واردات حویلی کھڑک پور تھانے کی حدودمیں پیش آئی

پیر کی رات صوبہٴ بہار کے مُنگیر ضلعے کے ایک گاؤں میں ماؤنوازوں نے دو افراد کے سر قلم کر دیے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ، یہ وحشیانہ واردات حویلی کھڑک پور تھانے کی حدود میں پیش آئی۔

مُنگیر کے اعلیٰ پولیس عہدے دار، پنکھج کمار راج نے بتایا ہے کہ اسلحہ سے لیس، ماؤنواز باغیوں نے رات گئے گاؤں پر حملہ کردیا اور کملیش پنڈت اور رامیشوری منڈل کو بندوق کی نوک پر اُن کے گھروں سے اغوا کرکے لے گیے۔ گاؤں سے تھوڑا ہی دورپولیس کو دونوں کی سربریدہ لاشیں ملی ہیں۔

منڈل پولیس کا چوکیدار جب کہ کملیش ایک کسان تھا۔

ایک اطلاع کے مطابق نکسلیوں نے اپنی ذاتی عدالت میں دونوں کو پولیس کا مخبر قرار دے کر سزائے موت سنائی، جِس کے بعد اُن کے سر قلم کردیے گئے۔ اِس واقعے سے سارے علاقے میں دہشت پھیل گئی ہے۔

محض پندرہ روز قبل بہار کے ہی جموئی ضلعے میں ماؤنواز باغیوں نے دس نہتے گاؤں والوں کا قتل کردیا تھا۔ اُن پر بھی پولیس کی مدد کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ 15فروری کو مغربی بنگال کے بناپور ضلعے میں ماؤنواز باغیوں نے پولیس کے ایک کیمپ پر حملہ کرکے ایسٹرن فرنٹیئر رائفلز کے 25اہل کاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔

XS
SM
MD
LG