رسائی کے لنکس

نائجر: چارلی ہیبڈو کے خلاف پُرتشدد احتجاج جاری


اِن جھڑپوں سے ایک ہی روز قبل نائجر میں چارلی ہیبڈو کے خلاف ہونے والے پُر تشدد احتجاج کے دوران پانچ افراد ہلاک ہوئے

فرانسیسی جریدے، چالی ہیبڈو کی طرف سے پیغمبر اسلام کے خاکے شائع کرنے کے خلاف پُرتشدد احتجاج کے دوسرے روز، ہفتے کو نائجر کے دارلحکومت، نیامے میں برہم مظاہرین نے کلیساؤں کو نذرِ آتش کیا۔

’وائس آف امریکہ‘ کے ایک نامہ نگار کو دیے گئے فوٹوز میں نذر آتش کی گئی پولیس کی ایک گاڑی بھی نظر آتی ہے۔ پولیس نے سنگ باری کرنے والے مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے پھینکے۔

اِن جھڑپوں سے ایک ہی روز قبل نائجر میں چارلی ہیبڈو کے خلاف ہونے والے پُر تشدد احتجاج میں پانچ افراد ہلاک ہوئے۔

نیامے میں فرانسیسی سفارت خانے کا ایک بیان ہفتے کو اُس کے ویب سائٹ پر شائع ہوا ہے، جس میں فرانس کے شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ سڑکوں پر نہ نکلیں۔

اس سابقہ فرانسیسی کالونی کے جنوبی شہر، زندار میں جمعے کو ہونے والے مہلک احتجاج کے دوران متعدد گرجا گھروں کے علاوہ فرانسیسی ثقافتی مرکز پر حملہ کیا گیا۔

چارلی ہینڈو کےتازہ شمارے کے سرورق پر پیغمبر اسلام کا خاکہ شائع کیا گیا ہے۔

گذشتہ ہفتے پیرس میں جریدے کے دفتر پر مسلح افراد کے حملے کے بعد، جس میں 12 افراد ہلاک ہوئے، یہ پہلا شمارہ ہے۔ ہلاکتوں کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ یہ چارلی ہیبڈو کے خاکوں کا بدلہ ہے۔

متعدد مسلمان جریدے کی طرف سے پیغمبر اسلام کے خاکے شائع کرنے کے عمل کو اسلام کی بے حرمتی خیال کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG