رسائی کے لنکس

نائیجر میں صدارتی انتخابات


گذشتہ سال اکتوبر میں آئینی ریفرنڈم بھی کرایا گیا تھا

گذشتہ سال اکتوبر میں آئینی ریفرنڈم بھی کرایا گیا تھا

افریقی ملک نائیجر میں مستحکم جمہوری حکومت کے قیام کی ایک اور کوشش میں پیر کو صدارتی انتخابات منعقد کیے جا رہے ہیں۔

انتخابات میں 10 امیدوار شریک ہیں جن میں اقتدار سے بزور ہٹائے گئے سابق صدر مامادو تانجا کے بعض قریبی ساتھی بھی شامل ہیں۔

نائیجر کی فوج نے مسٹر تانجا کو فروری 2010ء میں اُس وقت اقتدار سے ہٹا دیا تھا جب اُنھوں نے اپنی 10 سالہ حکمرانی کو طول دینے کے لیے ملک کے آئین میں تبدیلی کرنے کی کوشش کی۔ وہ اس وقت بدعنوانی کے الزام میں جیل میں قید ہیں۔

فوجی رہنماؤں نے ملک میں جمہوری نظام کی بحالی کا وعدہ کر رکھا ہے۔

تابکار دھاتی عنصر یورینیم برآمد کرنے والا ایک اہم ملک ہونے کے باوجود نائیجر کو کئی مسائل کا سامنا ہے جن میں خوشک سالی، قحط، بے روزگاری اور القاعدہ سے منسلک شدت پسند تنظیموں کی پرتشدد کارروائیاں سرفہرست ہیں۔

1993ء کے بعد تیسری مرتبہ نائیجر میں فوجی مداخلت کے بعد جمہوری حکومت کی بحالی کی کوشش کی جا رہی ہے۔

XS
SM
MD
LG