رسائی کے لنکس

نائیجر: دو فرانسیسی یرغمالی ہلاک


Members of the Rutter family embrace early Christmas morning as they stand near memorials by the Sandy Hook firehouse in Newtown, Connecticut, December 25, 2012.
Members of the Rutter family embrace early Christmas morning as they stand near memorials by the Sandy Hook firehouse in Newtown, Connecticut, December 25, 2012.

نائیجر کے سیکیورٹی عہدے داروں نے کہاہے کہ ملک کے دارالحکومت سے جمعے کو دیر گئے یرغمال بنائے جانے والے دو فرانسیسی باشندوں کی نعشیں ملی گئی ہیں۔

عہدے داروں نے ہفتے کے روز مغربی میڈیا سے ان ہلاکتوں کی تصدیق کی۔

فوری طورپر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یرغمال بنائے گئے افراد کیسے ہلاک ہوئے۔

نائیجر کے ایک عہدے دار نے اس سے پہلے یہ کہا تھا کہ اغوا کاروں کا سراغ لگالیا ہے اور سیکیورٹی فورسز مالی کی سرحد کے قریب انہیں پکڑنے والی ہیں۔

مسلح افراد نے نائیجر کے دارالحکومت نیامی کے ایک ریستوران سے دو فرانسیسی شہریوں کو اغوا کرلیا تھا۔

کسی نے اغوا کے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ نہیں کیا۔

XS
SM
MD
LG