رسائی کے لنکس

نائجیریا: علیل صدر کے درشن کے مطالبے کے لیے مظاہرہ


نائجیریا کے صدر عمارو یار ادووا
نائجیریا کے صدر عمارو یار ادووا

نائجریا کے ہزاروں باشندوں نےعلیل صدر عمارو یار ادووا کے درشن کا مطالبہ کرتے ہوئے، دارالحکومت ابوجا کی سڑکوں پرمارچ کیا،جوپچھلے سال نومبر سے عوامی طورپر نہیں دیکھے گئے۔

بدھ کے روز تقریباً پانچ ہزار مظاہرین نے صدراتی محل کے ایک نزدیکی علاقے تک پولیس کی سخت نگرانی میں مارچ کیا۔ وہاں انہوں نے قائم قام صدر گڈلک جانتھن کے ایک مشیر کو اپنے مطالبوں کی ایک فہرست پیش کی۔

مظاہرین نے صدر یار ادووا کو دیکھنے کے مطالبے کے ساتھ ساتھ انتخابی اصلاحات اور کابینہ کی تحلیل کا مطالبہ بھی کیا مسٹر ادووا کو حکمرانی کے لیے غیر موزوں قرار دیے جانے پر اختلاف رائے کا شکار ہوچکی ہے۔

مسٹر جوناتھن کے مشیر یایالے احمد نے ہجوم کو بتایا کہ ان کے مطالبوں پر فوری طورپر غور کیا جائےگا۔

صدر یار ادووا سعودی عرب کے ایک اسپتال میں تین ماہ زیر علاج رہنے کے بعد دو ہفتے قبل نائیجیریا واپس آئے تھے۔ ان کی واپسی اور مسلسل علالت سے نائجیریا میں قیادت کی رسہ کشی کے بارے میں ایک بار پھر خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

نومبر کے آخر میں ایک عوامی تقریب کے دوران صدر کے گر جانے کے بعد سے اس بارے میں ابہام پیدا ہوگیا ہے کہ نائجیریا کی حکومت کون چلا رہا ہے۔

یہ تنازع اس وقت قدرے کم ہوا جب پارلیمنٹ نے گذشتہ ماہ نائب صدر جانتھن کو پارلیمنٹ کے قائمقام راہنما کے طورپر نامزد کیا۔ تاہم کچھ وکلا اور قانون ساز وں نے اس اقدام کی آئینی حیثیت پر سوال اٹھائے ہیں۔

58 سالہ یار ادووا کئی سال سے خرابی صحت کا شکار ہیں۔ عہدے داروں کا کہنا ہے کہ وہ دل کی ایک شدید بیماری میں مبتلا ہیں۔ اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ انہیں گردوں کا بھی ایک شدید مرض لاحق ہے۔

نائیجیریا میں اگلے سال انتخابات طے ہیں۔

XS
SM
MD
LG