رسائی کے لنکس

نائیجریا بم دھماکے میں ایک نارویجن اہلکار بھی ہلاک ہوا: اقوام متحدہ


نائیجریا بم دھماکے میں ایک نارویجن اہلکار بھی ہلاک ہوا: اقوام متحدہ
نائیجریا بم دھماکے میں ایک نارویجن اہلکار بھی ہلاک ہوا: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ نائیجریا میں اس کے صدر دفاتر پر کار بم حملے میں ایک نارویجن شہری بھی ہلاک ہوا۔

منگل کو جاری کیے گئے ایک بیان میں عالمی تنظیم نے کہا کہ جمعہ کو ہونے والے دھماکے میں اقوام متحدہ کے 11 اہلکار ہلاک ہوئے۔

بیان میں کہا ہے کہ حکام کو اقوام متحدہ کے ایک نارویجن اور 10 نائیجرین اہلکاروں کے علاوہ نو شہریوں کی لاشیں ملی ہیں جبکہ تین مزید لاشوں کی نشان دہی نہیں ہو سکی۔

عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ شدید زخمی ہونے والے 12 اہلکاروں کو علاج کے لیے جنوبی افریقہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کی نائب سیکرٹری جنرل آشہ روز مِگیرو نے اتوار کے روز کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں کینیا اور آئیوری کوسٹ کا ایک ایک شہری بھی مارا گیا۔

ایک انتہاپسند مسلمان فرقہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ مقامی ہاؤسا زبان میں اس فرقہ کا نام ”بوکو حرام“ ہے جس کے معنی ”مغربی تعلیم گستاخانہ ہے“ کے ہیں۔

XS
SM
MD
LG