رسائی کے لنکس

نائجیریا: خودکش بم حملہ، کم از کم سات افراد ہلاک


فائل
فائل

اہل کاروں نے بتایا ہےکہ حملہ آور ایک خاتون تھیں، جنھوں نے ریاستِ یوب کے ایک پُرہجوم بس اسٹینڈ پر بارودی مواد کو بھک سے اُڑا دیا۔۔ ایک عینی شاہد کے بقول، کسی کو یہ شائبہ تک نہ تھا کہ وہ خطرے کا باعث بن سکتی ہیں، کیونکہ زیادہ تر لوگوں کےخیال میں کسی دوکان کی تلاش میں تھیں

نائجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں ہفتے کو ایک خودکش حملہ ہوا، جس میں کم از کم سات افراد ہلاک اور 33 زخمی ہوئے۔

اہل کاروں نے بتایا ہےکہ حملہ آور ایک خاتون تھیں، جنھوں نے ریاستِ یوب کے ایک پُرہجوم بس اسٹینڈ پر بارودی مواد کو بھک سے اُڑا دیا۔

عینی شاہد، مالم اودو کے بقول، کسی کو یہ شائبہ تک نہ تھا کہ وہ (یہ خاتون) خطرے کا باعث بن سکتی ہیں، کیونکہ زیادہ تر لوگوں کےخیال میں کسی دوکان کی تلاش میں تھیں۔
ریاست یوب کے گورنر ابراہیم غیدام نے داماتورو جنرل اسپتال کا دورہ کیا جہاں کے زیادہ تر متاثرین کو علاج معالجے کے لیے اسی تنصیب کی جانب لایا گیا۔ اُنھوں نے اس حملے کو ’بدقسمت اور غیرانسانی‘ قرار دیا اور وعدہ کیا کہ طبی علاج کے لیے درکار رقم خود حکومت برداشت کرے گی۔

یوب پر پہلے بھی حملے ہوچکے ہیں۔ جنوری میں دو بم حملے ہوئے، جس کا ہدف ایک مارکیٹ تھا، جب کہ دوسرا بم اُس وقت پھٹا جب بچاؤ کے کام سے وابستہ کارکن پہلے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو جائے وقوعہ سے ہٹا رہے تھے۔

اِن دِنوں، شمال مشرقی نائجیریا بوکوحرام کے شدت پسندوں کے ساتھ جاری جھڑپوں کا مرکز بنا ہوا ہے۔ مقامی ’ہوسا زبان‘ میں، گروہ کے نام کا مطلب ’مغربی تعلیم ایک گناہ‘ ہے۔

گروپ نے کہا ہے کہ اُس کا مقصد نائجیریا بھر میں شریعہ کے قانون کا نفاذ کرنا ہے۔ یہ ملک شمال کے اکثریتی مسلمان علاقے اور جنوب کے زیادہ تر عیسائی خطے میں بٹا ہوا ہے۔

XS
SM
MD
LG