رسائی کے لنکس

نائجیریا: کار بم دھماکے میں کم از کم 17 افراد ہلاک


فائل
فائل

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے، کیونکہ اہل کار ابھی تک دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت کا کام کر رہے ہیں، جنھیں ایک مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تھا

پولیس کا کہنا ہے کہ شمالی نائجیریا میں ہونے والے ایک کام بم دھماکے میں کم ا زکم 17 افراد ہلاک ہوئے۔

منگل کے روز ہونے والا یہ دھماکہ ریاستِ ’بورنیو‘ کے دارالحکومت، مادوگوری کے ایک مصروف ترین علاقے میں واقع ہوا۔

سرکاری پولیس سربراہ، لوان تانکو نے بتایا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے، کیونکہ اہل کار ابھی تک دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت کا کام کر رہے ہیں، جنھیں ایک مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

فوری طور پر، اِس حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی، جو مسلمانوں کے چھٹی کے تہوار کے موقعے پر واقع ہوا۔

مادوگوری بوکو حرام کا اصل گڑھ ہے۔ اس مذہبی شدت پسند گروپ پر گذشتہ پانچ برسوں کے دوران ہزاروں ہلاکتوں کا الزام دیا جاتا ہے۔

بورنو اُن تین شمال مشرقی ریاستوں میں سے ایک ہے جہاں نائجیریا کی حکومت نے گذشتہ مئی میں ہنگامی حالات نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا، جہاں فوج بوکو حرام سے نبردآزما ہے۔

نامہ نگار، کریم ہارون اِس وقت مادوگوری میں موجود ہیں۔ وہ منگل کے روز ہونے والے اس دھماکے کے مقام کے قریب تھے، جب یہ واقع پیش آیا۔ اُنھوں نے ’وائس آف امریکہ‘ کو بتایا کہ یہ کار بم دھماکہ ایک فوجی چوکی کے قریب ہوا، جو ہائی کورٹ کے بیرونی حصے میں ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ دھماکے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ہارون نے یہ بھی بتایا کہ اُنھیں گولیاں چلنے کی آوازیں سنائی دیں۔ لیکن، فوری طور پر اِس کے ذمہ داروں کے بارے میں تصدیق نہیں ہو پائی۔
XS
SM
MD
LG