رسائی کے لنکس

نائیجیریا: شدت پسندوں کے حملوں میں 50 افراد ہلاک


(فائل)
(فائل)

حکام اور عینی شاہدین کے مطابق چیبوک کے قریب گاؤں میں موٹر سائیکلوں پر سوار افراد نے اتوار کو ایک حملہ کیاْ

نائیجیریا کے شمال مشرقی قصبوں میں مشتبہ اسلامی شدت پسندوں نے مختلف گرجا گھروں پر حملے کر کے کم ازکم 50 افراد کو ہلاک کر دیا۔

حکام اور عینی شاہدین کے مطابق چیبوک کے قریب گاؤں میں موٹر سائیکلوں پر سوار افراد نے اتوار کو ایک حملہ کیا جب کہ مقامی افراد نے الزام لگایا کہ فوجیوں نے جوابی کارروائی میں سست روی کا مظاہرہ کیا۔

حملے کی ذمہ داری اب تک کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

اپریل میں عسکریت پسند گروپ بوکو حرام نے چیبوک میں واقع ایک اسکول سے 270 سے زائد لڑکیوں کو اغوا کر لیا تھا جس میں سے 219 اب بھی لاپتا ہیں۔

حکومت نے شمال مشرق میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے علاوہ اضافی فوجی دستے بھی علاقے میں بھیجے ہیں تاہم اس کے باوجود شدت پسندوں کی کارروائیاں جاری ہیں۔

گزشتہ پانچ سالوں کے دوران بوکو حرام کے شدت پسندوں نے اسکولوں، گرجا گھروں، مساجد، بس اڈوں اور دیگر عوامی مقامات پر حملے کر کے ہزاروں افراد کو ہلاک کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG