رسائی کے لنکس

نائیجیریا میں حکام نے بتایا کہ جس چرچ کی عمارت گری وہ مذہبی رجحانات رکھنے والوں میں خاصی مقبول ہے۔

جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما نے کہا کہ گزشتہ جمعہ کو نائیجیریا میں چرچ کی عمارت گرنے سے جنوبی افریقہ کے 67 شہری ہلاک ہو گئے۔

اُنھوں نے ایک بیان میں کہا کہ یہ جنوبی افریقہ کے لیے ایک مشکل وقت ہے۔ صدر جیکب زوما کا کہنا تھا کہ حالیہ برسوں میں بیرون ملک کسی ایک حادثے میں اتنی بڑی تعداد میں جنوبی افریقہ کے ہلاک ہونے والوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔

نائیجیریا میں حکام نے بتایا کہ جس چرچ کی عمارت گری وہ مذہبی رجحانات رکھنے والوں میں خخاصی مقبول ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق اضافی منزلوں کے بوجھ کی وجہ سے چرچ کی عمارت گری۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ مزید کتنے لوگ اس حادثے کا نشانہ بنے اور اُن کی شہریت کیا تھی۔

XS
SM
MD
LG