رسائی کے لنکس

نائیجریا: صدارتی انتخابات کی تیاریوں شروع


2012年12月25日圣诞日一大早,拉特一家人站在康州纽敦桑迪.胡克消防站校园枪击惨案纪念地相互拥抱。
2012年12月25日圣诞日一大早,拉特一家人站在康州纽敦桑迪.胡克消防站校园枪击惨案纪念地相互拥抱。

نائیجریا نے اپریل میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے لگ بھگ سات کروڑ ووٹروں کے اندارج کا عمل شروع کردیا ہے۔

رضاکاروں نے ہفتے کے روزافریقہ کے سب سے گنجان آباد ملک میں ایک لاکھ20 ہزار پولنگ اسٹیشنوں میں ووٹروں کے نام درج کرنے شروع کیے۔

انتخابی عہدے داروں کو توقع ہے کہ ملک میں ووٹوں کے اندراج کا عمل درست طورپر انجام پائے گا۔ نائیجریا کی تاریخ انتخابات میں دھوکہ دہی اور جعل سازی کے واقعا ت سے بھری پڑی ہے۔

ہفتے کے روز ووٹوں کے اندراج کے لیے استعمال کی جانے والی الیکٹرانک مشینوں ، اسکینرز اور لیپ ٹاپ کمپیوٹروں میں بعض شکایات کی نشان دہی ہوئی ۔

جمعرات کے روز نائیجریا کی حکمران جماعت نے صدر گڈلک جوناتھن کو اپریل کے انتخابات کے لیے اپنا امیدوار مقرر کیا۔

مسٹر جوناتھن کو اپنے مدمقابل سابق صدر اتیکو ابوبکر کے 805 ووٹوں کے مقابلے میں 2136 ووٹ ملے۔

XS
SM
MD
LG