رسائی کے لنکس

نائجیریا: تین خودکش خواتین کا حملہ، چار افراد ہلاک


دھماکہ اس وقت کیا گیا جب لوگ نماز کی ادائیگی کے لئے جمع تھے۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان خود کش حملوں کے پیچھے بوکوحرام کے مسلح جنگجو گروپ کا ہاتھ ہوگا

نائجیریا کے صوبے میدوگوری میں جمعے کو تین خاتون خود کش بمباروں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا، جس کے نتیجے میں کم ازکم چار افراد اور تینوں خواتین ہلاک ہوگئیں۔

یہ دھماکے نائجیریا کی شمالی ریاست، برونو کے دارلحکومت میدوگوری میں مسجد کے اندر ہونے والے دو خودکش دھماکوں کے صرف ایک ہی گھنٹے کے بعد ہوئے، جس میں 30 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

نائجیریا کی قومی ہنگامی امداد کے ادارے کے حکام کے مطابق، مسجد کے اندر پہلے دھماکے کے بعد دوسرا دھماکہ اس ترتیب سے کیا گیا کہ لوگ جب امدادی کاموں کے لئے پہنچیں تو دوسرا دھماکہ ہو تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ زد میں آ سکیں۔ دونوں دھماکوں میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔

دھماکہ اس وقت کیا گیا جب لوگ نماز کی ادائیگی کے لئے جمع تھے۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان خود کش حملوں کے پیچھے بوکوحرام کے مسلح جنگجو گروپ کا ہاتھ ہوگا۔

بوکو حرام نے سرحد کے آرپار ان حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، بدھ کو امریکی صدر براک اوباما نے خطے میں امریکی افواج بھیجنے کا اعلان کیا ہے، جو نائجیریا، شاڈ، کیمرون، نائیجر اور دیگر ممالک میں موجود ان مسلح گروہوں کی سرگرمیوں کی فضائی نگرانی کریں گے۔

صدر اوباما نے کہا کہ امریکی افواج کا ہیڈکوارٹر کیمرون میں ہوگا اور 300 کے قریب دفاعی اہل کار تعینات ہوں گے۔

انسانی حقوق کی تنظیم، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ جون سے اب تک بوکو حرام کوئی 1600 شہریوں کو قتل کر چکی ہے، جبکہ سال رواں کے دوران 3500 سے زائد شہری دہشت گردی کا شکار ہوئے۔

XS
SM
MD
LG