رسائی کے لنکس

نائیجریا: مشرقی شہر پر بوکو حرام کے جنگجوؤں کا حملہ ناکام


فائل فوٹو
فائل فوٹو

شہر کے کئی باسیوں کا کہنا ہے کہ بھاری ہتھیاروں سے مسلح افراد نے شہر میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران کئی بم دھماکے بھی کیے۔

نائیجیریا کی فوج کا کہنا ہے کہ اس کی فورسز نے ایک ہفتے کے دوران بوکو حرام کے جنگجوؤں کی طرف سے شمال مشرقی شہر میدوگری پر قبضہ کی کوشش کو دوسری بار ناکام بنا دیا ہے۔

فوجی عہدیداروں کا کہنا تھا کہ میدوگری پر اتوار کو ہونے والا حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح تین بجے شروع ہوا، لیکن بوکو حرام کی طرف سے شہر کے محاصرے کے بارہ گھنٹے کے بعد اس کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا گیا۔

شہر کے کئی باسیوں کا کہنا ہے کہ بھاری ہتھیاروں سے مسلح افراد نے شہر میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران کئی بم دھماکے بھی کیے۔

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ بورنو ریاست کے دارالحکومت میں لڑائی کے دوران کئی جنگجو مارے گئے جب کہ اس دوران کئی عام شہری بھی ہلاک ہوئے۔

اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑائی والے علاقے سے آٹھ لاشوں کو لایا گیا ہے۔

وائس آف امریکہ کے ایک رپورٹر نے سینکڑوں عام شہریوں کو جو شکاری بندوقوں، لاٹھیوں اور خنجروں سے مسلح تھے لڑائی والے علاقے کی جانب جاتے ہوئے دیکھا، وہ سرکاری فورسز کی مدد کرنا چاہتے تھے۔

دوسری طرف ریاست یوب کے اقتصادی مرکز میں ایک خودکش بم دھماکے میں کئی افراد ہلاک ہو گئے۔

XS
SM
MD
LG