رسائی کے لنکس

نائجیریا: فائرنگ سے انسداد پولیو ٹیم کے نو اہلکار ہلاک

(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

پہلے واقعے میں مسلح افراد نے ہوٹورو کے ایک صحت کے مرکز پر فائرنگ کر کے سات افراد کو ہلاک کیا جبکہ فائرنگ کا دوسرا واقعہ زائرہ روڈ کے علاقے میں ہوا جہاں دو افراد مارے گئے۔

پولیس حکام کے مطابق جمعہ کو نائجیریا کے مرکزی شمالی شہر کانو میں دو مختلف مقامات پر موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے انسداد پولیو ٹیموں کے نو اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔

پہلے واقعے میں مسلح افراد نے ہوٹورو کے ایک صحت کے مرکز پر فائرنگ کر کے سات افراد کو ہلاک کیا جبکہ فائرنگ کا دوسرا واقعہ زائرہ روڈ کے علاقے میں ہوا جہاں دو افراد مارے گئے۔

حکام کے مطابق انسداد پولیو کی ٹیموں کے اہلکار حملے کے وقت اپنے علاقوں میں اس وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلانے میں مصروف عمل تھے۔

ان حملوں کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی تاہم حکام اسلامی عسکریت پسند گروپ بوکو حرام کو مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں جس نے حالیہ ہفتوں کے دوران ملک میں مغربی ادویات کی استعمال کی مخالفت بھی کی تھی۔

نائجیریا دنیا کے ان تین ممالک میں سے ایک ہے جہاں پولیو کا وائرس اب بھی پایا جاتا ہے جب کہ دوسرے دو ممالک میں پاکستان اور افغانستان شامل ہیں۔
XS
SM
MD
LG