رسائی کے لنکس

نائجیریا کے صدر یار ادووا کا انتقال ہوگیا


عمارو یار ادووا
عمارو یار ادووا

نائجیریا حکومت کا کہنا ہے کہ صدرعمارو یار ادووا انتقال کر گئے ہیں۔

مسٹر یار ادووا گذشتہ نومبر سےبیماری کے باعث چلنے پھرنے سےلاچار ہو گئے تھے، اور تین ماہ تک سعودی عرب کے ایک ہسپتال میں داخل رہ چکےتھے۔

ملک میں اُن کی غیرموجودگی کے باعث فروری میں سیاسی بحران نےاُس وقت جنم لیا جب نائجیریا کے پارلیمان نے نائب صدر گُڈلک جونتھن کو قائم مقام راہنما تجویز کیا تھا۔

صدر یار ادووا کی طبیعت کئی برسوں سے ناسازتھی۔ عہدے داروں نے کہا ہے کہ اُنھیں گذشتہ برس دل کاشدید عارضہ ہوگیا تھا، جسے دل کے گِرد ورم کے غلاف کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اُنھیں گُردے کی دقیق بیماری بھی لاحق تھی۔

24فروری کو وہ سعودی عرب سے واپس نائجیریا پہنچے تھے۔ اُس وقت عینی شاہدین نے بتایا تھا کہ جب مسٹر یار ادووا کا طیارہ ابو جا اُترا تو ایک ایمبولینس ہوائی اڈے پر اُن کا انتظار کر رہی تھی اور یہ کہ جب اُن کا موٹر گاڑیوں کا قافلہ صدارتی ر ہائش گاہ کی طرف روانہ ہوا تو راستے کے دونوں طرف فوجی لائن میں کھڑے تھے ۔وہ 23 نومبر کواِسی بیماری کے باعث سعودی عرب روانہ ہوئے تھے اور ملک واپسی پر سعودی عر ب کے لیے نائجیریا کے سفیر عبداللہ نے بتایا تھا کہ صدر کی صحت بہتر ہو چکی ہے ۔

XS
SM
MD
LG