رسائی کے لنکس

نائیجیریا: بم دھماکے میں فٹبال کے 13 شائقین ہلاک


حکام کے مطابق لوگ کھلے مقام پر نصب بڑی اسکرین پر برازیل اور میکسیکو کا میچ دیکھنے کے لیے اکٹھے تھے کہ یہ دھماکا ہوا۔

نائیجیریا میں عالمی فٹبال کپ کا ایک میچ بڑی اسکرین پر دیکھنے والے شائقین کے قریب بم دھماکے سے کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے۔

عینی شاہدین اور عہدیداروں نے بدھ کو بتایا کہ لگ بھگ 20 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔ یہ بم دھماکا نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے دماتورو میں منگل کی شب ہوا۔

حکام کے مطابق لوگ کھلے مقام پر نصب بڑی اسکرین پر برازیل اور میکسیکو کا میچ دیکھنے کے لیے اکٹھے تھے کہ یہ دھماکا ہوا۔

اس حملے کی کسی نے فوری طور پر ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

جس علاقے میں یہ دھماکا ہوا وہ اُن تین ریاستوں میں سے ایک میں واقع ہے جہاں شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے تواتر کے ساتھ حملوں کے بعد ہنگامی حالت نافذ ہے۔

بوکو حرام کے جنگجوؤں کے حملوں میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ہزاروں افراد مارے جا چکے ہیں۔ اس تنظیم کے شدت پسند نائیجیریا میں اسکولوں، چرچ، مساجد اور عوامی مقامات پر حملے کرتے آئے ہیں۔
XS
SM
MD
LG