رسائی کے لنکس

نائیجیریا: خود کش کار بم دھماکوں میں 15 ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکام کے مطابق شمالی شہر میدوگوری میں بارودی مواد سے بھری چار گاڑیوں میں دھماکوں سے تباہی پھیلائی گئی۔

نائیجیریا میں خودکش بم دھماکوں میں کم ازکم 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے گئے۔

حکام کے مطابق شمالی شہر میدوگوری میں منگل کو بارودی مواد سے بھری چار گاڑیوں میں دھماکوں سے تباہی پھیلائی گئی۔ ان میں سے دو کاروں پر سوار ڈرائیوروں نے گاڑیاں فوج کی ایک بڑی چیک پوسٹ سے ٹکرائیں۔

سکیورٹی فورسز نے دیگر دو حملہ آوروں کو دھماکے سے قبل ہی گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔

زخمی ہونے والوں میں پانچ فوجی بھی شامل ہیں۔

بورنو ریاست کی پولیس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بظاہر یہ بم حملے مذہبی عسکریت پسند تنظیم بوکوحرام کی کارروائی معلوم ہوتے ہیں۔

اس تنظیم پر ماضی میں بھی دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری عائد کی جاتی رہی ہے۔

2009 سے بوکو حرام نائیجیریا میں سخت گیر اسلامی ریاست کے قیام کے لیے مسلح کارروائیاں کرتی رہی ہے۔

پیر کو انسانی حقوق کی ایک موقر بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا تھا کہ رواں سال بوکوحرام کی طرف سے کی گئی پرتشدد کارروائیوں میں 1500 افراد مارے جا چکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG