رسائی کے لنکس

نائجیریا: جھڑپوں میں 50 ہلاک


تشدد کی حوصلہ شکنی کے لیے پولیس اور فوج کو متاثرہ علاقے میں بھیج دیا گیا ہے۔ (فائل فوٹو)
تشدد کی حوصلہ شکنی کے لیے پولیس اور فوج کو متاثرہ علاقے میں بھیج دیا گیا ہے۔ (فائل فوٹو)

نائجیریا کے جنوب مشرقی علاقے میں مخالف گروہوں کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ریاست ایبونیی کی مقامی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ تشدد کی حوصلہ شکنی کے لیے پولیس اور فوج کو متاثرہ علاقے میں بھیج دیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ جھڑپیں اشائلو (Ishielu) کے علاقے میں ایزا اور ازیلو برادری سے تعلق رکھنے والے متحارب گروہوں کے درمیان ہفتہ کو ہوئیں۔ اُنھوں نے کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

افریقہ میں سب سے زیادہ آبادی والے اس ملک میں زمین کے تنازعات پر جھڑپیں معمول کی بات ہیں کیوں کہ 16 کروڑ آبادی کی اکثریت دیہاتوں میں رہنے والے کسانوں کی ہے جن کے تنازعات حل کرنے کے لیے کوئی موثر سرکاری نظام موجود نہیں ہے۔

XS
SM
MD
LG