رسائی کے لنکس

نائیجیریا کی پولیس نے کہا ہے کہ ملک کے شمال مشرق میں انتہا پسندوں کے بم حملوں میں گیارہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق بوکوحرم (Boko Haram ) گروپ کے انتہاپسندوں نے بم میڈگوری کے قصبہ میں ایک پولیس اسٹیشن او ر چر چ کے باہر نصب کیے تھے۔

اس سے قبل پولیس نے کہا تھا کہ منگل کو بوکوحرم گروہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے فائرنگ کر کے مخالف فرقے کے ایک مذہبی رہنماء کو ہلاک کر دیا تھا۔ حکام کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے اور اُنھوں نے شیخ ابراہیم برقوتی کو اُن کے گھر کے باہر گولیاں ما ر کر ہلاک کیا تھا۔


XS
SM
MD
LG