رسائی کے لنکس

نکی ہیلی اقوام متحدہ میں متوقع امریکی سفیر


نکی ہیلی (فائل فوٹو)
نکی ہیلی (فائل فوٹو)

44 سالہ نکی کے والدین کا تعلق بھارت سے ہے جو امریکہ آ کر آباد ہوئے تھے۔ وہ بحیثیت گورنر دوسری مدت کے لیے فرائض انجام دے رہی ہیں لیکن ان کے پاس امور خارجہ کا کوئی تجربہ نہیں ہے۔

امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتظامیہ کی تشکیل میں مصروف ہیں اور توقع ہے کہ بدھ کو وہ جنوبی کیرولائنا کی گورنر نکی ہیلی کو اقوام متحدہ میں امریکہ سفیر کے لیے نامزد کریں گے۔

44 سالہ نکی کے والدین کا تعلق بھارت سے ہے جو امریکہ آ کر آباد ہوئے تھے۔ وہ بحیثیت گورنر دوسری مدت کے لیے فرائض انجام دے رہی ہیں لیکن ان کے پاس امور خارجہ کا کوئی تجربہ نہیں ہے۔

وہ ٹرمپ کی مجوزہ کابینہ کی پہلی غیر سفید فام رکن ہوں گی۔

نکی صدارتی انتخاب کی مہم کے دوران ریپبلکن ڈونلڈ ٹرمپ کی حامی نہیں تھیں۔ وہ پہلے صدارتی امیدوار کی نامزدگی کے لیے کوشاں فلوریڈا سے سینیٹر مارکو روبیو کی حمایت کرتی رہیں لیکن ان کی طرف سے اس دوڑ سے سبکدوش ہونے کے بعد نکی نے ٹیکساس سے سینیٹر ٹیڈ کروز کی حمایت شروع کر دی تھی۔

آٹھ نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب سے کچھ ہی وقت تک نکی نے کہا تھا کہ وہ نئے صدر کے لیے اتنی پرجوش نہیں ہیں لیکن وہ ٹرمپ کو ووٹ دیں گی۔

وہ ٹرمپ کی طرف سے مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی کی تجویز کی بھی ناقد رہی ہیں۔

ٹرمپ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں نکی کے بارے میں یہ کہہ چکے تھے کہ "وہ تارکین وطن کے معاملے پر کمزور ہیں اور جنوبی کیرولائنا کے عوام نکی ہیلی پر شرمندہ ہیں۔"

XS
SM
MD
LG