رسائی کے لنکس

لیبیا: کار بم دھماکے میں نو افراد ہلاک


لیبیا میں حکومت کی جانب سے مسلح ملیشیائوں کو کنٹرول کرنے کی حالیہ کوششوں کے بعد ملک میں پرتشدد واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔

لیبیا کے شہر بن غازی میں ایک اسپتال کے برہ ہونے ولاے کار بم دھماکے میں کم از کم نو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق ملک کے مشرقی شہر میں پیر کو ہونے والے دھماکے میں ایک درجن سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ جس گاڑی ہوا وہ اسپتال کے پارکنگ ایریا میں کھڑی تھی۔

دھماکے کی مزید تفصیلات تاحال نہیں ملی ہیں۔

لیبیا میں حکومت کی جانب سے مسلح ملیشیائوں کو کنٹرول کرنے کی حالیہ کوششوں کے بعد ملک میں پرتشدد واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔

اس سے قبل جمعے کو بھی بن غازی میں دو پولیس تھانوں کے باہر بم دھماکے ہوئے تھے۔
XS
SM
MD
LG