رسائی کے لنکس

فلپائن: مسافر بس میں بم دھماکہ، نو افراد ہلاک


فلپائن کے جنوبی علاقے میں ایک مسافر بس میں ہونے والے طاقت ور بم دھماکے میں کم از کم نو افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ منگل کو افرا تفری کا شکار جنوبی جزیرے مندانو کے قصبے ماراماگ میں اس وقت ہوا جب متاثرہ بس ایک یونیورسٹی کے نزدیک سے گزر رہی تھی۔

مقامی پولیس افسران کا کہنا ہے کہ بس میں زیادہ تر طالبِ علم سوار تھے جو یونیورسٹی سے چھٹی کے بعد اپنے گھروں کو لوٹ رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی وجوہات اور ذمہ داران کا تاحال علم نہیں ہوسکا ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

خیال رہے کہ مندانو میں مسلمان شدت پسند اور جرائم پیشہ گروہ بھتہ وصولی اور دیگر مقاصد کے حصول کے لیے ماضی میں مسافر بسوں میں بم دھماکے کرتے رہے ہیں۔

ان میں سے بعض حملوں میں اس کمپنی کی بسوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے جس کی ایک بس منگل کو ہونے والے دھماکے کا شکار ہوئی ہے۔

XS
SM
MD
LG