رسائی کے لنکس

’فیس بک‘ پر 90 لاکھ پاکستانیوں کے پروفائلز

  • واشنگٹن

رپورٹ کے مطابق، اِن میں سے 50 فیصد سے زائد صارفین اسمارٹ فون پر فیس بک موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے سماجی رابطوں سے جڑے رہتے ہیں

دنیا کی سب سے بڑی اور مشہور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’فیس بک‘ پر پاکستانیوں کی تعداد 90 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں اس سوشل میڈیا ویب کو استعمال کرنے والے 64 لاکھ مرد اور 27 لاکھ خواتین ہیں، جبکہ کل تعداد 90 لاکھ میں سے 50 فیصد سے زائد صارفین اسمارٹ فون پر فیس بک موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے سماجی رابطوں سے جڑے رہتے ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق 90 لاکھ کی تعداد میں 70 فیصد فیس بک استعمال کرنےوالوں کی عمر 25 سال اور اس سے کم بتائی گئی ہے، جبکہ گریجویٹ ڈگری ہولڈر پاکستانی فیس بک صارفین کی کل تعداد 20 لاکھ کے لگ بھگ ہے۔

پاکستان میں سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی تجزیاتی رپورٹ مرتب کرنےوالی ویب ’دی ورلڈ اسٹریجی‘ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر ہفتے کئی ہزار نئے پاکستانی شہریوں کے پروفائلز سامنے آ رہے ہیں۔

رواں سال کے پہلے ماہ جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں فیس بک استعمال کرنے والوں کی تعداد 80 لاکھ کے قریب تھی، جبکہ 6 ماہ کے دوران فیس بک استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

XS
SM
MD
LG