رسائی کے لنکس

کراچی ، ایم کیو ایم کے مزید دفاتر مسمار


کراچی میں سرکاری اراضی پر قائم ایم کیو ایم کے غیر قانونی دفاتر کو مسمار کرنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے ۔ گزشتہ تین روز کے دوران 15 اور 25 ستمبر سے اب تک مجموعی طور پر 55 دفاتر کو مسمار کیا جاچکا ہے ۔

کراچی میں سرکاری اراضی پر قائم ایم کیو ایم کے غیر قانونی دفاتر کو مسمار کرنے کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری رہا۔ اتوار کی شام شادمان ٹاؤن نارتھ کراچی اور ہفتے کو عزیز آباد و لیاقت آباد میں متحدہ کے مزید4دفاتر مسمار کئے گئے جبکہ جمعہ سے اتوار تک شہر کے وسطی و غربی اضلاع میں تین روز میں 15دفاتر منہدم کئے جانے کی اطلاعات ہیں ۔

یہ کارروائی کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے محکمہ انسداد تجاوزات کی جانب سے کی گئ ۔ تجاوزات کے خاتمے کے احکامات وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب دے گزشتہ ماہ کے آخری ہفتے میں جاری کئے گئے تھے۔

ان احکامات کے تحت اب تک شہر کے ایک درجن سے زائد علاقوں میں واقع متحدہ قومی موومنٹ کے 55 سے زائد سیکٹر اور یونٹ آفسز کو بھاری مشینوں کی مدد سے پولیس اور رینجرز کی نگرانی میں مسمار کیا جاچکا ہے ۔

وائس آف امریکہ سے گفتگو کے دوران شادمان ٹاؤن میں ایم کیو ایم آفس کے انہدام کی نگرانی کرنے والے پولیس افسر نے نام نہ بتانے کی شرط پر کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان نے کھیل کے میدان پر قبضہ کرکے یہ دفتر قائم کیا تھا ، یہ سرکاری اراضی ہے اس لئے یہاں کوئی بھی اپنا دفتر یا مکان تعمیر نہیں کرسکتی۔ ‘‘

وی او اے کے ایک سوال پر افسر کا کہنا تھا ’’گزشتہ ادوار میں سیاسی اثرورسوخ ، ’دھونس‘ اور زور زبردستی‘ کے سبب اسے اب تک گرایا نہیں جاسکا تھا ۔ نہ ہی صوبائی حکومت نے اس حوالے سے کوئی احکامات جاری کئے تھے اس لئے یہ دفتر تقریباً دس سال سے یہاں قائم تھا۔‘‘

واضح رہے کہ شہر بھر میں قائم ایم کیو ایم کے دفتر کو مسمار کرنے کا سلسلہ 25 اگست سے شروع ہوا تھا جو تاحال جاری ہے ۔ یہ کارروائی ان علاقوں میں بھی کی گئی ہے جو قبل ازیں ایم کیو ایم کے گڑھ کہلاتے تھے اور انہیں نقصان پہنچانے کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا لیکن موجودہ سیاسی صورتحال میں ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے دفاتر گرائے جانے کے خلاف بات تو کی جاتی ہے تاہم اب تک کہیں سے ایساکوئی رد عمل سامنے نہیں جو اس راہ میں رکاوٹ بن سکتا۔

سرکاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ شہر بھر میں 200 دفاتر ایسے ہیں جو غیر قانونی طور پر سرکاری زمینوں ، تعلیمی اداروں ، پارکس اور کھیل کے میدانوں میں قائم ہیں ۔

اب تک جن علاقوں میں قائم دفاتر کو مسمار کیا جاچکا ہے ان میں بھینس کالونی لانڈھی ، ملیر ، قائد آباد، خالد بن ولید روڈ ، گلستان جوہر ،شاہ فیصل ،نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد، شادمان ٹاؤن ،ابوالحسن اصفہانی روڈ،سعید آباد، سرجانی ٹاؤن،نیو کراچی ،لائنز ایریا،گلشن اقبال ،پی آئی بی کالونی، الہلال سوسائٹی وغیرہ شامل ہیں۔

کراچی، ایم کیو ایم کے مزید دفاتر مسمار
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:22 0:00

XS
SM
MD
LG