رسائی کے لنکس

سعودی عرب: سات دن میں ’مرس‘ سے 19 افراد ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

گزشتہ سات دنوں کے دوران سعودی عرب میں مرس کے 53 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 51 ریاض میں جبکہ صرف دو دیگر علاقوں سے ہیں۔

سعودی عرب کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ سات روز میں مزید 19 افراد سانس کی بیماری ’مرس‘ یعنی مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم سے ہلاک ہو گئے ہیں۔ حال ہی میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اس بیماری کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوا ہے۔

وزارت صحت کی طرف سے جمعرات کو جاری کیے گئے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ جون 2012ء میں پہلی مرتبہ اس بیماری کی شناخت ہونے کے بعد سے اب تک سعودی عرب میں 1171 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے جن میں سے 502 ہلاک ہو گئے۔

گزشتہ سات دنوں کے دوران سعودی عرب میں مرس کے 53 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 51 ریاض میں جبکہ صرف دو دیگر علاقوں سے ہیں۔

اس بیماری میں بخار، سانس لینے میں تکلیف اور کھانسی کی علامات ظاہر ہو سکتی ہیں۔

سعودی عرب میں اس وقت بیماری کا پھیلاؤ اس لیے خطرناک ہو سکتا ہے کیونکہ اگلے ماہ سے حج شروع ہو رہا ہے جس میں دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان مکہ اور مدینہ میں مذہبی فرائض پورے کرتے ہیں۔

اس سال جنوبی کوریا میں بھی اس مرض کی دو ماہ تک جاری رہنے والی وبا سے 186 افراد متاثر ہوئے تھے جن میں سے 36 ہلاک ہو گئے تھے۔ 28 جولائی کو جنوبی کوریا کے حکام نے ملک میں اس وبا کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG