رسائی کے لنکس

شمالی کوریا میں امریکی شہری کی گرفتاری کی تصدیق


شمالی کوریا میں امریکی شہری کی گرفتاری کی تصدیق
شمالی کوریا میں امریکی شہری کی گرفتاری کی تصدیق

شمالی کوریا نے تصدیق کی ہے کہ ایک امریکی شہری اُس کی حراست میں ہے۔

جمعرات کو سرکاری خبررساں ادارے ’کورین سنٹرل نیوز ایجنسی‘ نے کہا کہ امریکی شہری یون ینگ سُو (Jun Young Su) کو نومبر میں ایک جرم کا ارتکاب کرنے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا تھا تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ جرم کیا تھا۔

خبررساں ادارے کے مطابق سویڈن کے سفارت خانے کے عملے کو زیر حراست امریکی تک رسائی دی گئی ہے۔ سویڈش سفارت خانہ شمالی کوریا میں امریکہ کی نمائندگی کرتا ہے۔

دو روز قبل امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے شمالی کوریا کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امریکی شہری کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا تھا، تاہم اس واقعے کی مزید تفصیل نہیں بتائی گی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن نے پیانگ یانگ پر زور دیا ہے کہ امریکی شہری سے انسانی حقوق کے عالمی قوانین کے تحت پیش آیا جائے۔

XS
SM
MD
LG