رسائی کے لنکس

شمالی کوریا کا ’کامیاب‘ جوہری تجربہ


اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اس جوہری دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا پر عائد پابندیوں کی یہ کھلی خلاف ورزی ہے۔

شمالی کوریا نے کہا ہے کہ اس نے تیسرا ’کامیاب جوہری تجربہ‘ کیا ہے۔ ملک کے سرکاری خبر رساں ادارے ’سی این کے‘ کے مطابق یہ جوہری تجربہ زیر زمین کیا گیا۔

سرکاری نیوز ایجنسی ‘سی اے کے’ کے مطابق یہ دھماکا ایک چھوٹی جوہری ‘ڈیوائس’ سے کیا گیا لیکن اس کی شدت یا طاقت ماضی کے تجربات کی نسبت زیادہ تھی۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اس جوہری تجربے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا پر عائد پابندیوں کی یہ کھلی خلاف ورزی ہے۔

اقوام متحدہ نے پیانگ یانگ پر جوہری دھماکے اور میزائل تجربے کرنے پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایک ہنگامی اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے جس میں ممبران منگل کو نیویارک میں ملیں گے اور شمالی کوریا کے اس دھماکے کے بعد کی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔

جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے بھی منگل کو پیانگ یانگ کی طرف سے جوہری دھماکے کی تصدیق کی ہے، کیوں کہ اس کے پڑوسی ملک میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔

قبل ازیں شمالی کوریا میں منگل کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جن کے بارے فوری طور پر ہی خدشہ ظاہر کیا گیا کہ یہ پیانگ یانگ کی طرف سے ایٹمی تجربے کا نتیجہ ہو سکتے ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ان جھٹکوں کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز کلجو کا علاقہ تھا جو شمالی کوریا کی ایٹمی تجربہ گاہ سے قریب واقع ہے۔

شمالی کوریا نے گزشتہ ماہ اپنے دور مار راکٹ کے تجربے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کے ردعمل پر تیسرا ایٹمی تجربہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔
XS
SM
MD
LG