رسائی کے لنکس

شمالی کوریا: جوہری تنصیبات کو دوبارہ چلانے کا اعلان


فائل فوٹو
فائل فوٹو

جوہری حکام نے کہا ہے کہ پیانگ یانگ مزید بم بنانے اور اپنی بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے یونگ بیانگ کمپلیکس میں واقع تنصیبات کو ’’ دوبارہ ترتیب (دے کر) چلائے‘‘ گا۔

شمالی کوریا نے کہا ہے کہ وہ نیوکلیئر کمپلیکس میں سرگرمیوں کو دوبارہ سے شروع کررہا ہے، جس سے جزیرہ نما کوریا میں پہلے سے پائی جانے والی کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے جوہری حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ پیانگ یانگ مزید بم بنانے اور اپنی بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے یونگ بیانگ کمپلیکس میں واقع تنصیبات کو ’’ دوبارہ ترتیب (دے کر) چلائے‘‘ گا۔

یہ تنصیب 2007ء میں اقتصادی امداد کے بدلے میں بند کر دی گئی تھی۔

اس تازہ اقدام سے قبل گزشتہ کئی ہفتوں سے پیانگ یانگ پڑوسی ملک جنوبی کوریا اور امریکہ کے خلاف دھمکی آمیز رویہ اپنائے ہوئے ہے۔ وہ اقوام متحدہ کی طرف سے اپنے تیسرے ایٹمی تجربے کے بعد لگائی جانے والی پابندیوں پر برہم ہے۔
XS
SM
MD
LG