رسائی کے لنکس

شمالی کوریا: امریکی شہری پر مقدمہ چلانے کا اعلان


کوریائی نژاد امریکی سیاح کو گزشتہ سال گرفتار کیا گیا اور سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس نے مبینہ طور پر اقبال جرم کیا ہے۔

شمالی کوریا نے کہا ہے کہ اس کے ہاں قید کوریائی نژاد امریکی باشندے پر ریاست کے خلاف جرائم کے الزام میں مقدمہ چلایا جائے گا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کا ہفتہ کو کہنا تھا کہ گزشتہ نومبر میں راسون شہر سے گرفتار کیے گئے 44 سالہ کینیتھ بئی نے تختہ الٹنے کی منصوبہ بندی جیسے جرائم کا اعتراف کیا ہے۔

بئی کے مبینہ اعتراف کی مزید تفصیلات تو فراہم نہیں کی گئیں تاہم کہا گیا ہے کہ اقبال جرم شواہد کی بنیاد پر کیا گیا۔

مقدمے چلائے جانے کی تاریخ تو نہیں بتائی گئی لیکن ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہ ’’جلد‘‘ ہی شروع کیا جائے گا۔

شمالی کوریا کی طرف سے یہ اعلان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب جزیرہ نما کوریائی خطے میں پہلے ہی شدید کشیدگی کی فضا ہے۔

شمالی کوریا نے اپنے جوہری تجربے کی پاداش میں اقوام متحدہ کی پابندیوں کے ردعمل میں جنوبی کوریا اور امریکہ پر جوہری حملے کی دھمکیاں بھی دیں ہیں۔
XS
SM
MD
LG