رسائی کے لنکس

امریکی بر اعظم کو ہدف بنایا جاسکتا ہے: شمالی کوریا کا دعویٰ


Trojan Missiles
Trojan Missiles

اپنے میزائل کی صلاحیت پر شیخیاں بگھارنے کے بجائے ضرورت اس بات کی ہے کہ شمالی کوریا اپنے بھوکے لوگوں کی کھانے کی ضروریات پوری کرنےکی فکر کرے: ترجمان محکمہٴخارجہ

شمالی کوریا نے متنبہ کیا ہے کہ اُس کےراکٹ امریکی براعظم کو ہدف بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اِس سے دو ہی روز قبل جنوبی کوریا نے کہا تھا کہ اُس نے امریکہ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت اُسے اپنے بیلاسٹک میزائل میں توسیع کی اجازت ہوگی۔

شمالی کوریا کی قومی دفاعی کمیشن کے ترجمان نےمنگل کو سرکاری میڈیا کو بتایا کہ پیانگ یانگ کے پاس ’اسٹریٹجک راکٹ فورسز ‘ ہیں جو یہ استعداد رکھتی ہیں کہ نہ صرف امریکی سر زمین بلکہ جنوبی کوریا، جاپان اور گوام کے امریکی فوجی اڈوں کو ہدف بنایا جاسکے۔

اتوار کو سیئول میں امریکہ اورجنوبی کوریا کے مابین ہونے والےمعاہدے پر شمالی کوریا کی طرف سےسامنے آنے والا یہ پہلا پبلک ردِ عمل ہے۔ معاہدے کی رو سے جنوبی کوریا کے میزائل نظام کے فاصلے کو تقریباً تین گنا بڑھایا جائے گا، تاکہ جوہری ہتھیاروں سے مسلح شمالی کوریا کےکسی ممکنہ حملے کی صورت میں ملک کا تحفظ کیا جاسکے۔

بدھ کےروز امریکی محکمہٴ خارجہ کی خاتون ترجمان، وکٹوریا نُلینڈ نے کہا ہے کہ اپنے میزائل کی صلاحیت کے دعوے پر شیخیاں بگھارنے کے بجائے ضرورت اس بات کی ہے کہ شمالی کوریا اپنےبھوکے لوگوں کی کھانے کی ضروریات پوری کرنےکی فکر کرے۔

اُنھوں نے کہا کہ دھمکیوں اور اشتعال انگیزی کےحربوں کے باعث بین الاقوامی برادری کے ساتھ شمالی کوریا کی بات چیت کی کوششوں کو دھچکا پہنچے گا۔

خیال کیا جاتا ہے کہ شمالی کوریا بین البراعظمی بیلاسٹک میزائل تیار کر رہا ہے، تاہم وہ اِن کے تجرباتی ٹیسٹ میں کامیاب نہیں ہوا۔

جب کہ شمالی کوریا کے پاس جنوبی کوریا اور دیگر قریبی ممالک کو نشانہ بنانے کی صلاحیت ہے، ماہرین کے مطابق، وہ امریکہ کی سرزمین کو ہدف نہیں بنا سکتا۔
XS
SM
MD
LG