رسائی کے لنکس

سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں: شلپا شیٹھی


شلپا ۔۔کرکٹ اور فلم کی دنیا کا ایک بڑا نام ہے۔ وہ شہرت کے لحاظ سے سیاست میں کامیاب ہو سکتی ہیں، لیکن وہ یہ ’رسک‘ لینے کو تیار نہیں

بھارت میں عام انتخابات قریب ہیں۔ کیا عام اور کیا خاص سب کو ہی انتخابات کے’ بخار‘ نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، یہاں تک کہ فلمی اسٹارز بھی اس سے محفوظ نہیں۔

لیکن، بالی وڈ بیوٹی، شلپا شیٹھی نے اعلان کیا ہے کہ وہ سیاسی میدان میں اترنے کا کوئی اراد ہ نہیں رکھتیں۔

شلپا شیٹھی کہتی ہیں کہ انہیں سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں۔۔ نا تو وہ اب، ناہی مستقبل میں کبھی سیاسی اکھاڑے کی کھلاڑی بنیں گی۔

جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ ان کے خیال میں بھارت کا آئندہ وزیراعظم کس کو ہونا چاہئے، تو شلپا نے بغیر کسی کا نام لئے بڑے ڈپلومیٹک انداز میں جواب دیا کہ ’وزیراعظم کوئی بھی ہو۔ ایسا شخص ہونا چاہئے، جو بھارت کو ترقی دے اور اسے آگے لے کر جائے۔‘

بھارتی اخبار ’انڈین ایکسپریس‘ کے مطابق ’بالی وڈ میگا اسٹارکرکٹ میں بھی دلچسپی رکھتی ہیں اور آئی پی ایل کی ٹیم راجستھان رائلز کی شریک مالک ہیں۔

اس حوالے سے، سچن ٹنڈولکر کو سب سے بڑے سول ایوارڈ ’بھارت رتن‘ ملنے پر شلپا کا کہنا تھا کہ ’سچن اس ایوارڈ کے حقدار تھے۔‘
XS
SM
MD
LG