رسائی کے لنکس

جوہری ہتھیاروں کی تخفیف کے لیے نوبیل انعام یافتہ شخصیات کی ملاقات


جوہری ہتھیاروں کی تخفیف کے لیے نوبیل انعام یافتہ شخصیات کی ملاقات
جوہری ہتھیاروں کی تخفیف کے لیے نوبیل انعام یافتہ شخصیات کی ملاقات

دلائی لاما اور امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والے دیگر افراد نے جمعہ کو ہیروشیما میں جوہری ہتھیاروں کی تخفیف کے لیے منعقدہ کانفرنس کے سلسلے میں ملاقات کی ہے۔ یہ جاپانی شہر دوسری جنگ عظیم میں امریکی ایٹم بم حملے میں تباہ ہوگیا تھا۔

امن کے نوبیل انعام یافتہ افراد کی اس سالانہ کانفرنس کامقصد اس ایوارڈ کو حاصل کرنے والوں کے تجربات اور کامیابیوں کی طرف توجہ دلانا اور اس انعام کے پیغام یعنی انسانی حقوق اور عدم تشدد کو پھیلانا ہے۔

اس کانفرنس میں حال ہی میں امن کا نوبیل انعام پانے والے چینی حکومت کے مخالف Liu Xiaoboاور برما کی جمہوریت پسند رہنما آنگ سان سوچی شریک نہیں ہورہے کیونکہ Liuقید میں اور سوچی نظر بند ہیں۔

امریکی صدر براک اوباما جنہیں 2009ء میں امن کا نوبیل انعام دیا گیا تھا،G-20اور APECاجلاس میں مصروفیات کے باعث اس کانفرنس میں شریک نہیں ہوں گے۔

سابق سوویت صدر میخائل گورباچوف بھی خرابی صحت کے باعث اس اجلاس میں شریک نہیں ہورہے۔

XS
SM
MD
LG