رسائی کے لنکس

سائنسدان کا نوبیل انعام 22 لاکھ ڈالر سے زائد میں فروخت


فرانسس کرک کا میڈل چین سے تعلق رکھنے والے جیک وینگ نے خریدا جو شنگھائی میں میڈیسن ٹیکنالوجی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔

سائنسدان فرانسس کرک کو پچاس سال قبل ڈی این اے کی دریافت پر دیا گیا نوبیل انعام نیویارک میں 22 لاکھ 27 ہزار ڈالر میں نیلام ہوا۔

کرک کو 1962 میں نوبیل انعام دیا گیا۔

فرانسس کرک کے خاندان کی طرف سے نیلامی کے لیے کل 11 اشیاء پیش کی گئی تھیں۔ ان اشیاء کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقوم کا کچھ حصہ لندن میں فرانسس کرک انسٹیٹویٹ اور کیلفورنیا میں سلیک انسٹیٹویٹ کو دیا جائے گا جہاں وہ 2004 تک وابستہ رہے اور 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

کرک کا میڈل چین سے تعلق رکھنے والے جیک وینگ نے خریدا جو شنگھائی میں میڈیسن ٹیکنالوجی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔
XS
SM
MD
LG