رسائی کے لنکس

متنازع سرحد کے قریب شمالی کوریا کی فوجی مشقیں


شمالی کوریا نے اس ہفتے جنوبی کوریا کے ساتھ لگنے والی متنازع آبی سرحد کے قریب اصلی گولہ بارود کے ساتھ فوجی مشقیں کی ہیں ۔

ایسوسی ایٹڈ پریس نے عینی شاہدین کے حوالے سے شمالی کوریا کی فوجی مشقوں کےبارے میں بتایا ہے کہ یہ مشقیں شمالی کوریا کے جنوبی مغربی ساحل کے قریب اتوار اور پیر کو ہوئیں۔

یہ اس سمندر کا ساحلی علاقہ ہے جودونوں کوریاؤں کے درمیان متنازع ہے اور جس پر دونوں ملکوں کے درمیان 1999ء کے بعدسے تین مہلک جنگیں ہوچکی ہیں۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کی ویڈیو فوٹیج میں کرنل جنرل پیون ان سون کو جنوبی کوریا اوراس کے راہنما لی میونگ باک سے انتقام لینے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے

شمالی اور جنوبی کوریا کو الگ کرنے والی سرحد کے قریب یہ فوجی مشقیں ایک ایسے موقع پر ہوئی ہیں جب امریکہ اور شمالی کوریا کے سفارت کار بدھ کو بیجنگ میں ملاقات کرنے والے ہیں۔ ان مذاکرات میں تقریباً 2 لاکھ 40 ہزار میٹرک ٹن ہنگامی خورارک کی تقسیم کی تفصیلات طے کی جائیں گے۔

یہ خوراک اس وعدے کے تحت فراہم کی جارہی ہے جس کا وعدہ امریکہ نے پیانگ یانگ سے کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG