رسائی کے لنکس

’نورجہاں‘, ایک لڑکی کے ادھورے خوابوں کی کہانی


ناہید شبیر، فرحان علی آغا، ذہین طاہرہ، ساجدہ سید، شہزاد رضا، کائنات چوہان اور دیگر اداکاروں کی عمدہ اداکاری سے سجی سیریل کی کہانی ایک سیدھی سادی اور اپنے باپ کی لاڈلی لڑکی 'نور جہاں' کی کہانی ہے جسے زندگی کی کڑی دھوپ تلخ تجربوں سے روشناس کراتی ہے

نئی ڈرامہ سیریل نورجہاں کہانی ہے ایک بھولی بھالی لڑکی کے ادھورے خوابوں اور محرومیوں کی جسے زندگی کے اتار چڑھاوٴ میں محبت سے محرومی کا دکھ بھی جھیلنا پڑتا ہے۔

ناہید شبیر، فرحان علی آغا، ذہین طاہرہ، ساجدہ سید، شہزاد رضا، کائنات چوہان اور دیگر اداکاروں کی عمدہ اداکاری سے سجی سیریل کی کہانی ایک سیدھی سادی اور اپنے باپ کی لاڈلی لڑکی 'نورجہاں' کی کہانی ہے جسے زندگی کی کڑی دھوپ تلخ تجربوں سے روشناس کراتی ہے۔

ڈرامے کی تفصیلات کے مطابق، ’نورجہاں‘ کی معصومیت اور سادگی سے متاثر نوجوان سلمان اس سے محبت کرنے لگتا ہے اور نورجہاں کو شادی کی پیشکش کرتا ہے۔

نورجہاں سلمان کے جذبات کی پرواہ کئے بغیر اس کا رشتہ مسترد کر دیتی ہے جبکہ نورجہاں کی ماں سلمان کو نورجہاں سے دورکرنے کے لئے اس کی منگنی کسی اور سے کردیتی ہے۔

سلمان اسے اپنی بے عزتی سمجھتے ہوئے نورجہاں کی منگنی کی تقریب میں ہنگامہ کر دیتا ہے جس سے منگنی ختم ہوجاتی ہے۔ بعد میں نورجہاں کی شادی ایک خشک اور سنجیدہ مزاج شخص ظہیر سے کر دی جاتی ہے۔

شادی کو کچھ ہی وقت گزرا تھا کہ سلمان ایک بار پھر نیا امتحان بن کر نورجہاں کی زندگی میں آ جاتا ہے جہاں سے کہانی کو ایک نیا موڑ مل جاتا ہے۔ سلمان کی واپسی، نورجہاں کی قسمت اور ظہیر کی سنجیدگی کہانی کو کس سمت لے جاتے ہیں یہی اس سیریل کا تانا بانا ہے۔

XS
SM
MD
LG