رسائی کے لنکس

شمالی کوریاکے رہنما کا دورہ روس


شمالی کوریاکے رہنما کا دورہ روس
شمالی کوریاکے رہنما کا دورہ روس

جنوبی کوریا کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ ملک کے حکمران کم جونگ اِل ہفتے کو روس کے دورے پر پہنچے ہیں۔

ٹیلی ویژن 'وائے ٹی این' نے ہفتے کو کہا کہ مسٹر کِم روس کے شمالی علاقے میں پہنچے ہیں تاہم ٹیلی ویژن نے مذکورہ اطلاع کا ذریعہ ظاہر نہیں کیا۔

جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی 'یون ہاپ' نے ایک سرکاری ذریعہ کے حولے سے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما بذریعہ ٹرین روس گئے ہیں۔

روسی روزنامے 'ازویسٹیا' نے روس کے صدارتی دفتر کے ایک عہدیدار کے حوالے سے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما آئندہ ہفتے روسی علاقے سائبیریا کے مشرقی شہر اولان یوڈ کے ایک فوجی مرکز میں صدر دمتری میدویدیف سے ملاقات کریں گے۔

صدر کم نے اس سے قبل 2002ء میں روس کا دورہ کیا تھا جس کے دوران ان کی روس کے مشرقی شہر ولاڈی ووسٹوک میں اس وقت کے صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات ہوئی تھی۔

XS
SM
MD
LG