رسائی کے لنکس

کوریائی جنگ کے خاتمے کے 60 سال مکمل


صدر کم جونگ اُن نے اپنی جماعت اور دیگر اعلیٰ عسکری عہدیداروں کے ہمراہ پیانگ یانگ کے کم ال سنگ اسکوائر سے گزرنے والی اس پریڈ کا معائنہ کیا جس میں ہزاروں فوجی، ٹینک اور مزائلوں سے لیس سامان حرب لے جانے والی گاڑیاں شامل تھیں۔

شمالی کوریا میں ایک معاہدے کے تحت 1953ء کی کوریائی جنگ کے خاتمے کے 60 سال گزرنے پر ہفتہ کو ایک بڑی فوجی پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔

شمالی کوریا 27 جولائی کو ’’ملک کی جنگ آزادی کی فتح‘‘ کے دن کے طور پر مناتا ہے اور اس روز ملک میں عام تعطیل ہوتی ہے۔

صدر کم جونگ اُن نے اپنی جماعت اور دیگر اعلیٰ عسکری عہدیداروں کے ہمراہ پیانگ یانگ کے کم ال سنگ اسکوائر سے گزرنے والی اس پریڈ کا معائنہ کیا جس میں ہزاروں فوجی، ٹینک اور مزائلوں سے لیس سامان حرب لے جانے والی گاڑیاں شامل تھیں۔ چین کے نائب صدر لی یوانچاؤ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

پریڈ کے دوران ہیلی کاپٹر اور لڑاکا طیارے فضا میں پرواز کرتے رہے۔

پڑوسی ملک جنوبی کوریا کی صدر پارک گیون ہے نے اس دن کی مناسبت سے تقریر کی۔ جب کہ اس موقع پر جنگی تاریخ کی ایک نمائش کا اہتمام اور شمالی کوریائی مخالف ریلی کا اہتمام کیا گیا۔

شمالی کوریا میں فوجی پریڈ پیانگ یانگ کے میزائل پروگرام میں پیش رفت کے تناظر میں ہمیشہ سے توجہ کا مرکز رہی ہے۔ گزشتہ سال کی پریڈ میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے پراسرار میزائل بھی دکھائے گئے تھے جس کے بارے میں اب بہت سے مبصرین کا ماننا ہے کہ وہ ’’نقلی‘‘ تھے۔

معاہدے کے تحت ختم ہونے والی کوریائی جنگ کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان نہ تو کوئی امن معاہدہ ہوا اور یہ ممالک اب بھی تکنیکی اعتبار سے حالت جنگ میں ہیں۔
XS
SM
MD
LG