رسائی کے لنکس

شمالی کوریا کے مسئلہ پر چین کو دباؤ کاسامنا


چین کے وزیر اعظم وین جیاباؤ تین روز دورے پر جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ہیں جہاں ممکنہ طورپر انہیں جنوبی کوریا کا ایک جنگی بحری جہاز ڈبونے کے مبینہ معاملے میں شمالی کوریا پر تنقید کے لیے مزید دباؤ کا سامنا ہوسکتا ہے۔

مسٹر وین جنوبی کوریا کے ایک تفریحی جزیرے جیجو سے اتوار کے روز ٹوکیو پہنچے جہاں انہوں نے جاپانی وزیر اعظم یوکیو ہاتویاما اور جنوبی کوریا کے صدر لی میونگ باک کے ساتھ ایک سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔

مذاکرات ختم ہونے کے بعد مسٹر وین نے کہا کہ مارچ میں جنوبی کوریا کے جنگی جہاز چیونن پر تارپیڈو کے ہلاک خیز حملے کے بعد دونوں کوریاؤں کی ایک فوری ضرورت تصادم سے بچنا ہے۔

تاہم وہ جاپانی وزیر اعظم ہوتویاما اور جنوبی کوریا کے صدر میونگ باک کے ساتھ اس واقعہ کا الزام شمالی کوریا پر لگانے اور اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل سے پیانگ یانگ کے خلاف کارروائی کی اپیل میں شامل نہیں ہوئے۔

چین شمالی کوریا کا واحد بڑا اتحادی ہے اور وہ اپنے اس غریب پڑوسی ملک کے خلاف کسی بھی ایسے اقدام سے ہچکچاتا ہے جس سے وہ عدم استحکام کا شکار ہوسکتا ہو۔ مسٹر وین تو قع ہے کہ پیر کے روز جاپانی وزیر اعظم سے مزید گفت و شنید کریں گے۔

XS
SM
MD
LG