رسائی کے لنکس

شمالی کوریا کے اعلٰی عہدیدار کا دورہ چین

بیجنگ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے اول نائب وزیر خارجہ سے دوطرفہ تعلقات اور جزیرہ نما کوریائی خطے کی صورت حال پر بھی بات چیت ہو گی۔

شمالی کوریا کے ایک اعلٰی سفارت کار چین کے عہدیداروں سے بات چیت کے لیے بیجنگ پہنچے ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان کئی مہینوں تناؤ کے بعد یہ پہلا سفارتی رابطہ ہے۔

جوہری معاملات سے متعلق شمالی کوریا کے اعلٰی مصالحت کار اول نائب وزیرخارجہ کم کیئ گوان کے اپنے چینی ہم منصب سے بدھ کو مذاکرات متوقع ہیں۔

بیجنگ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے اول نائب وزیر خارجہ سے دوطرفہ تعلقات اور جزیرہ نما کوریائی خطے کی صورت حال پر بھی بات چیت ہو گی۔

چین شمالی کوریا کا پرانا حلیف ہے لیکن رواں سال فروری میں پیانگ یانگ کے جوہری تجربے کے بعد بیجنگ کچھ نالاں تھا۔

چین شمالی کوریا پر یہ زور دیتا رہا ہے کہ وہ جوہری اسلحہ سے متعلق عالمی طاقتوں سے مذاکرات کرے۔
XS
SM
MD
LG