رسائی کے لنکس

شمالی کوریا کا بین البراعظمی میزائل انجن کا 'کامیاب' تجربہ


کم جونگ اُن (فائل فوٹو)
کم جونگ اُن (فائل فوٹو)

ہفتہ کو کیا جانے والا تجربہ اگر کامیاب تھا تو یہ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کے لیے ایک بڑی پیش رفت ہو گی۔

شمالی کوریا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے ایک انجن کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے "کوریئن سنٹرل نیوز ایجنسی" نے ہفتہ کو بتایا کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے اس تجربے کی بذات خود نگرانی کی اور اس تجربے سے امریکہ کے خلاف جوہری حملہ کرنے کی ملک کی قابلیت کو قوت ملے گی۔

پیانگ یانگ بارہا امریکہ اور جنوبی کوریا پر جوہری حملے کی دھمکی دے چکا ہے۔

ہفتہ کو کیا جانے والا تجربہ اگر کامیاب تھا تو یہ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کے لیے ایک بڑی پیش رفت ہو گی۔

شمالی کوریا نے رواں سال کے اوائل سے ہتھیاروں کے متعدد تجربات کیے ہیں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے عائد کی جانے والی پابندیوں کے ردعمل میں یہ بیلسٹک میزائلوں کو تجرباتی طور پر داغ چکا ہے۔

جنوبی کوریا اور امریکہ کے مبصرین میزائل اور جوہری پروگراموں میں تکنیکی پیش رفت کے شمالی کوریا کے دعوؤں پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے آئے ہیں۔

امریکہ، شمالی کوریا کو ایسے "اشتعال انگیز" اقدام سے باز رہنے کا کہہ چکا ہے جس سے جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی میں اضافہ ہو۔

گزشتہ ماہ ہی شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کی طرف سے اپنی فوج کو جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے لیے چوکس رہنے کا حکم دیا تھا۔

XS
SM
MD
LG