رسائی کے لنکس

شمالی کوریا کو اشتعال انگیز کارروائیوں کے نتائج بھگتنا پڑیں گے: ہلری کلنٹن


امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے جنوبی کوریا کے جنگی جہاز کو ڈبونے پر شمالی کوریا کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اشتعال انگیز کارروائیوں کے نتائج بھگتنے پڑتے ہیں۔

کلنٹن نےاِس واقعے کی مذمت جمعے کے روز مشرقی ایشیا کے تین ملکوں کے دورے کے آغاز پر ٹوکیو میں جاپانی وزیرخارجہ کاٹسویا اوکادا کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کی ۔

انہوں نے کہا کہ یہ معمول کا کام نہیں بن سکتا اور یہ کہ اس پر بین الاقوامی برادری کو لازمی طور پر کوئی ردعمل ظاہرکرناچاہیے ۔

مشتبہ تارپیڈو کے حملے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی کشیدگیوں کے باعث جاپان کے جزیرے اوکاناوا پرموجود ایک امریکی فوجی اڈے کے کسی دوسرے مقام پر منتقلی سے متعلق مذاکرات بھی متاثر ہوئے ہیں ۔

کلنٹن نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا کے جنگی جہاز پر حملے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ابھی تک جاپان اور امریکہ دونوں کوا یک جیسے مسائل درپیش ہیں ۔

چین اور شمالی کوریا کے اپنے دوروں میں ، وہ شمالی کوریا کےسلسلے میں کسی رد عمل پر بھی گفتگو کریں گی ۔

وہ جاپانی وزیر اعظم یوکوئی ہاتو یاما کے ساتھ مذاکرات کے بعد جمعے کے روز شنگھائی پہنچیں۔

ہفتے کے روز وہ شنگھائی میں ایک نمائش میں امریکی پیویلین کا دورہ کریں گی ۔پھر وہ ان دو روزہ اقتصادی مذاکرات کے لیے بیجنگ روانہ ہوں گی جن میں چین کی کرنسی کا حساس معاملہ شامل ہو گا۔

XS
SM
MD
LG