رسائی کے لنکس

شمالی کوریا ایشیائی کھیلوں میں وفد بھیجے گا


جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کے قریب شہر اینچیان میں ایشیائی کھیلوں کی تیاریاں (فائل فوٹو)
جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کے قریب شہر اینچیان میں ایشیائی کھیلوں کی تیاریاں (فائل فوٹو)

سرکاری خبررساں ایجنسی ’’کے سی این اے‘‘ کے مطابق ملک کی اولمپک کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا اور اس سے ایشیائی اولمپک کونسل کو باقاعدہ طور پر مطلع کردیا ہے۔

شمالی کوریا رواں سال جنوبی کوریا میں ایشیائی کھیلوں میں شرکت کے لیے ایک وفد بھیجے گا۔

سرکاری خبررساں ایجنسی ’’کے سی این اے‘‘ کے مطابق ملک کی اولمپک کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا اور ایشیائی اولمپک کونسل کو اس سے باقاعدہ طور پر مطلع کردیا ہے۔

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کے قریب واقع شہر اینچیان میں 19 ستمبر کو کھیلوں کے یہ مقابلے شروع ہورہے ہیں۔

ایشیائی کھیلوں کی منتظم جنوبی کورین کمیٹی نے پیانگ یانگ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

کمیٹی کے عہدیدار دال ہوا پارک نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ کمیٹی جنوبی کوریا کی یونیفیکیشن منسٹری کی مشاورت سے ضروری انتظامات کرے گی۔

دریں اثنا وزارت کے ایک عہدیدار نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں تناؤ کو دیکھتے ہوئے یہ ممکن نہیں کہ ایک ہی ٹیم بنائی جائے۔

دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اکثر کشیدہ ہی رہتے ہیں اور اس دوران ایسی خبروں کو مبصرین روابط کو معمول پر لانے کی اچھی کاوش قرار دیتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG