رسائی کے لنکس

جاپان: انسانی حقوق کی تنظیم کا شمالی کوریاکے شہریوں پر اپنی حکومت پر دباؤ ڈالنے کامشورہ


جنوبی کوریا کے صدر لی مایونگ باک (دائیں) اور جاپانی وزیر خارجہ کاتسویا اوکاڈا
جنوبی کوریا کے صدر لی مایونگ باک (دائیں) اور جاپانی وزیر خارجہ کاتسویا اوکاڈا

جاپان میں انسانی حقوق سے متعلق سر گرم کارکنوں نے شمالی کوریا کے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی حکومت کا تختہ الٹ دیں اور انہوں نے ٹوکیو سے اس کوشش کے سلسلے میں فنڈز کی اپیل کی ہے۔

گروپ نو فینس کے سانگ یون باک نے پیر کے روز کہا کہ انسانی حقوق کے گروپس کئی برسوں سےشمالی کوریا کے باشندوں کی اس سلسلے میں حوصلہ افزائی کر رہے ہیں کہ وہ اپنی حکومت کا تختہ الٹ دیں۔

سانگ نے کہا ہے کہ انہوں نے شمالی کوریا کے لوگوں کو جمہوریت سے آگاہی کے لیے شمالی کوریاریڈیو بھیجنے کے سلسلے میں جنوبی کوریا کی تنظیموں کومددفراہم کی ہے۔ انہوں نے وہاں شمالی کوریا کے ڈرامے اور امریکی فلمیں بھی اسمگل کی ہیں۔

ٹوکیو میں شمالی کوریا کے بارے میں ایک فورم پر پیر کے روز مسٹر سانگ اور ان کے ساتھی سرگرم کارکن سیوجیون سوناگاوا نے کہا کہ ان کے پاس اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے مناسب فنڈز موجود نہیں ہیں اور انہوں نے جاپانی سے اپنے اخراجات میں مدد کی اپیل کی۔

XS
SM
MD
LG