رسائی کے لنکس

پیانگ یانگ کی جوہری صلاحیت میں 'قابل ذکر' پیش رفت ہوئی: سیئول


باور کیا جاتا ہے کہ شمالی کوریا ایسے میزائل تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو امریکہ تک مار کرسکتے ہیں۔ اس نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے تجربے بھی کیے ہیں۔

جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ شمالی کوریا کو ایسی ٹیکنالوجی حاصل کرنے میں "قابل ذکر" کامیابی حاصل ہوگئی ہے جس سے جوہری آلے کو اتنا چھوٹا بنایا جاسکتا ہے کہ وہ میزائل کے ایک سرے پر نصب ہوسکے۔

منگل کو وزارت نے جاری کردہ وائٹ پیپر میں انکشاف کیا کہ شمالی کوریا نے ابھی اس ٹیکنالوجی کا عملی مظاہرہ نہیں کیا ہے۔

اس کے بقول پیانگ یانگ نے ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال ہونے والی چالیس کلوگرام پلوٹونیم کی مقدار حاصل کی۔ سیئول کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا یورینیم کو انتہائی درجے تک افژودہ کرنے پر کام کر رہا ہے۔

باور کیا جاتا ہے کہ شمالی کوریا ایسے میزائل تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو امریکہ تک مار کرسکتے ہیں۔ اس نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے تجربے بھی کیے ہیں۔

جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی "یونہاپ" نے وزارت دفاع کے ایک عہدیدار کا نام ظاہر کیے بغیر ان سے منسوب یہ خبر دی کہ شمال نے اپنے ایک میزائل کی مار کرنے کی صلاحیت کو سات ہزار کلومیٹر سے دس ہزار کلومیٹر تک بڑھایا ہے۔ تاہم اس بارے میں شواہد موجود نہیں کہ پیانگ یانگ نے ان میزائلوں کو اپنے بیڑے میں شامل کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG