رسائی کے لنکس

شمالی کوریا کے رہنما 40 روز بعد منظر عام پر


ٹی وی پر کم کی تصاویر نشر کی گئیں
ٹی وی پر کم کی تصاویر نشر کی گئیں

حالیہ ہفتوں میں کِم بالکل منظر عام پر نہیں آئے اور نہ ہی انھوں نے کسی اہم تقریب میں شرکت کی جس کے بعد ان کی صحت اور سیاست سے متعلق قیاس آرائیوں نے جنم لیا تھا۔

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن تقریباً 40 روز کے بعد دوبارہ منظر عام پر آئے ہیں اور سرکاری میڈیا پر انھیں ایک چھڑی کے سہارے چلتے دکھایا گیا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی "کے سی این اے" کے مطابق منگل کو کم نے معمول کی ذمہ داریوں میں حصہ لیا۔

کے سی این اے اور ملک کے ایک بڑے اخبار "دی ڑوڈونگ سنمُن" نے کم کی تصاویر جاری کیں جس میں وہ مسکرا رہے ہیں اور ایک سیاہ رنگ کی چھڑی کے سہارے کھڑے ہیں۔

حالیہ ہفتوں میں کِم بالکل منظر عام پر نہیں آئے اور نہ ہی انھوں نے کسی اہم تقریب میں شرکت کی جس کے بعد ان کی صحت اور سیاست سے متعلق قیاس آرائیوں نے جنم لیا تھا۔

اس سے قبل آخری مرتبہ انھیں تین ستمبر کو موسیقی کے ایک پروگرام میں دیکھا گیا تھا۔ یہ پروگرام مورانبونگ بینڈ کا تھا جو ان پانچ خواتین پر مشتمل ہے جنہیں کم نے ہی منتخب کیا تھا۔

31 سالہ کم جونگ اُن نے 2011ء میں اپنے والد کے انتقال کے بعد اقتدار سنبھالا تھا۔

دو ماہ قبل کم کو اپنے دادا اور ملک کے بانی صدر کم ال سنگ کی بیسویں برسی میں شرکت کے دوران لنگڑا کر چلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

کچھ عرصے بعد شمالی کوریا کے سرکاری ٹی وی پر ایک پروگرام میں مختصراً بتایا گیا کہ کم یہ مبہم "تکلیف" کا شکار ہیں۔

جنوبی کوریا کے حکام اس بات پر مُصر رہے کہ انھیں کم کے سیاسی و طبی مسائل سے متعلق کسی طرح کا کوئی اشارہ نہیں ملا۔

XS
SM
MD
LG