رسائی کے لنکس

شمالی کوریا کا 'بحری جہاز شکن' میزائل کا تجربہ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

میزائل کا یہ تجربہ ایک ایسے وقت کیا گیا جب جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع ہونے والی ہیں جن پر شمالی کوریا کی طرف سے تنقید کی گئی ہے۔

شمالی کوریا نے بحری جہاز شکن کروز میزائل کا تجربہ کیا ہے جو اپنے ہدف کو بڑی مہارت سے نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے اس میزائل تجربہ کا ذکر ہفتہ کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کیا۔

میزائل کا یہ تجربہ ایک ایسے وقت کیا گیا جب جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع ہونے والی ہیں جن پر شمالی کوریا کی طرف سے تنقید کی گئی ہے۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے اس میزائل تجربے کی تاریخ اور مقام کا کوئی ذکر نہیں کیا جس کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ اس کی نگرانی شمالی کوریا کے رہنما کم ایل جونگ نے کی۔

سرکاری ٹی وی کے آر ٹی پر نشر ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ "معزز کامریڈ کم جونگ اُن نے نئی قسم کے جہاز شکن راکٹ کا تجربہ دیکھا جس سے کوریا کے فوجی بحری یونٹ کو لیس کیا جائے گا"۔

سرکاری خبررساں ایجنسی نے تجزیہ کاروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ کروز میزائل روس کی طرف سے بنائے گئے ایک ہتھیار سے مماثلت رکھتا ہے جو سطح سمندر سے کچھ ہی میٹر اوپر بڑی تیزی سے پرواز کرتا ہے۔

شمالی کوریا کو اس کے جوہری اور میزائل پروگرام کے خلاف بین الاقوامی پابندیوں کی وجہ سے بڑھتے ہوئے دباؤ کا سامنا ہے۔

XS
SM
MD
LG