رسائی کے لنکس

شمالی کوریا: رہنما کی چھوٹی بہن اعلیٰ عہدے پر فائز


شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن

27 سالہ کم یو جونگ کو اس سے پہلے جماعت کے ایک عہدیدار کے طور پر جانا جاتا تھا۔ ان کے بارے میں اس سے پہلے غیر مصدقہ اطلاعات تھیں کہ اپنے بھائی کی حکومت میں ان کا انتظامی کردار ہے۔

شمالی کوریا کے میڈیا نے جمعرات کو خبر دی ہے کہ ملک کے رہنما کم جونگ اُن کی چھوٹی بہن نے حکمران جماعت "ورکرز پارٹی" میں ایک اعلیٰ عہدہ سنبھال لیا ہے۔

27 سالہ کم یو جونگ کو اس سے پہلے جماعت کے ایک عہدیدار کے طور پر جانا جاتا تھا۔ ان کے بارے میں اس سے پہلے غیر مصدقہ اطلاعات تھیں کہ اپنے بھائی کی حکومت میں ان کا انتظامی کردار ہے۔

جمعرات کو سرکاری خبر رساں ادارے 'کے سی این اے' کی ایک رپورٹ میں ان کی شناخت حکمران جماعت کی بااثر مرکزی کمیٹی کے ایک محکمے کے ایک عہدیدار کے طور پر کی گئی۔

کم یو جونگ حکمران 'کم' خاندان کی دوسری فرد ہیں جن کے میں بارے میں مشہور ہے کہ ان کا شمالی کوریا کی حکومت میں ایک سرکاری کردار ہے۔ ان کے بھائی کا تعلق شمالی کوریا پر حکومت کرنے والے کم خاندان کی تیسری نسل سے ہے۔

آنجہانی رہنما کم جونگ ال کی بہن کم کیونگ ہوئی بھی حکومت میں اعلیٰ فوجی اور جماعتی عہدوں پر فائز رہیں تاہم ایک سال قبل ان کے شوہر جانگ سونگ تھائیک کو ہٹائے جانے کے بعد ان کو نہیں دیکھا گیا ہے۔

کم جونگ ان اور ان کی بہن آنجہانی رہنما کی چوتھی پارٹنر کو یونگ ہوئی کے ہاں پیدا ہوئے۔ ان دونوں کے بار ے میں خیال کیا جاتا ہے کہ انہوں نے سوئٹزرلینڈ میں اپنے بڑے بھائی کم جونگ شول کے ساتھ ایک ہی بورڈنگ اسکول میں تعلیم حاصل کی۔

بڑے بھائی کے پاس عوامی سطح پر کوئی اعلانیہ عہدہ نہیں ہے۔

XS
SM
MD
LG