رسائی کے لنکس

شمالی کوریا کا مزید سیٹلائیٹ تجربات کا اعلان

ملک کے سرکاری خبر رساں ادارے نے کہا ہے کہ مسٹر کم نے سائنس و ٹیکنالوجی اور اقتصادی ترقی کے لیے مصنوعی سیارہ خلا میں بھیجنے کی ضرورت پر زور دیا۔

شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اُن نے کہا ہے کہ ان کا ملک خلا میں مزید سیٹلائیٹ بھیجے گا۔ اُنھوں نے یہ بیان ایسے وقت دیا ہے جب رواں ہفتے شمالی کوریا نے ایک دور مار میزائل کا تجربہ کیا جس پر اسے شدید بین الاقوامی مذمت کا سامنا ہے۔

ملک کے سرکاری خبر رساں ادارے نے کہا ہے کہ مسٹر کم نے سائنس و ٹیکنالوجی اور اقتصادی ترقی کے لیے مصنوعی سیارہ خلا میں بھیجنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اقدام عالمی تنظیم کی طرف سے پیانگ یانگ کو جوہری و میزائل تجربات سے باز رکھنے کے انتباہ کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

لیکن جمعہ کو شمالی کوریا میں لاکھوں کی تعداد میں عام شہریوں اور فوجیوں نے میزائل کے کامیاب تجربے کا جشن منایا۔
XS
SM
MD
LG