رسائی کے لنکس

شمالی کوریا کو جوہری طور پر غیر مسلح کرنے سے متعلق مذاکرات


شمالی کوریا کو جوہری طور پر غیر مسلح کرنے سے متعلق مذاکرات کے لیے امریکی سفیر نے کہا ہے کہ واشنگٹن بہت جلد چھ فریقی مذاکرات دوبارہ شروع کرنےکے لیے تیار ہے ۔

سٹیفن بوز ورتھ نے جمعرات کے روز یہ بیان سول پہنچنے کے بعد دیا جو مذاکرات جلد شروع کرنے کے مقصد سے ہونے والی شٹل سفارت کاری کےایک مختصر مرحلے میں ان کا دوسرا اسٹاپ ہے۔

بوز ورتھ بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب ، وو داوئی کے ساتھ بات چیت کے لیے ایک روزہ دورے کے بعد سول پہنچے۔ انہوں نے مسٹر وو کے ساتھ اپنی بات چیت کی بہت کم تفصیلات بتائیں لیکن انہوں نے کہا کہ وہ خاص طور پر شمالی کوریا کے عہدے داروں کے ساتھ چین کی حالیہ میٹنگز کے بارے میں تفصیلات سننا چاہتے تھے ۔

چینی صدر ہو جنتاؤ نے منگل کے روز بیجنگ میں شمالی کوریا کے سینیئر عہدے دار کم یونگ ال کا خیر مقدم کیا ۔

شمالی کوریا کے جوہر ی مذاکرات کار وی سونگ لاک بھی شمالی کوریا کے بارے میں اپنے چینی ہم منصب سے گفتگو کےلیے اس ہفتے بیجنگ میں تھے۔

بوز ورتھ سول سے ٹوکیو جائیں گے جہاں وہ جوہری طور پر غیر مسلح کرنے کے عمل کے لیے فضا مزید ساز گار بنانے کی کوشش کریں گے ۔

XS
SM
MD
LG