رسائی کے لنکس

جنوبی کوریا، چین اور جاپان کی شمالی کوریا کو تنبیہ


چین، جاپان اور جنوبی کوریا کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے مزید اشتعال انگیزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا جب ان خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ پیانگ یانگ ایک نئے جوہری تجربے کی تیاری کر رہا ہے۔

جنوبی کوریا کے صدر لی میانگ بک نے اس بات کا اعلان اتوار کو بیجنگ میں چین کے صدر وین جیا باؤ اور جاپان کے وزیراعظم یوشیوکو نادا سےملاقات کے بعد کیا۔

گزشتہ ماہ راکٹ کو فضا میں بھیجنے کے ناکام تجربے کے بعد شمالی کوریا کو اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی جانب سے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا۔
راکٹ کے تجربے پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے فوری مذمت کی گئی تھی۔

تینوں رہنما رواں سال کے اختتام تک آزادانہ تجارت کے آغاز کے لیے اتوارکو مذاکرات کریں گے۔ جب کہ وہ سرمایہ کاری کے معاہدے پر بھی دستخط کریں گے۔

چین جاپان اور جنوبی کوریا مشرقی ایشیا کے تین بڑے ممالک میں شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG